حکومت ریڈیو پاکستان کو جدید نشریاتی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہے ‘فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ریڈیو پاکستان کو جدید نشریاتی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ یہ بات انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کے ہمراہ ریڈیو پاکستان کے نئے پروگرام ” پوڈ کاسٹ” کے بارے میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عنبرین جان نے ریڈیو پاکستان کی ورکنگ اور نئے پروگرام پوڈ کاسٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے صحیح تشخیص اور اسکے بیانیہ کو موئثر انداز میں پیش کرنے میں ریڈ یو پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ “پوڈ کاسٹ” پروگرام کے ذریعے ریڈیو پاکستان کی آوازعام آدمی سمیت معاشرے کے تمام طبقوں اور رائے عامہ بنانے والوں تک موئثر انداز میں پہنچے گی۔فواد چوہدری نے پی بی سی انتظامیہ اور اس کے کارکنوں کی پوڈ کاسٹ کو جلد شروع کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر اجلاس کو ڈیجیٹل ریڈیو میگریشن پروجیکٹ (DRM) کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ DRM پروجیکٹ ریڈیو پاکستان کی آواز کو پورے ملک اور دور دراز علاقوں تک پہنچانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پی بی سی کے پینشنرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو وزیراعظم ہائوسنگ پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر