کورونا کی تیسری لہر، اسد عمر کا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کے باعث پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے تاہم فوری طور پر زیادہ چیزیں کھولی تو ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سب کچھ بندکرناپڑجائے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ویکسی نیشن کا تجربہ اچھا رہا ہے ، پاکستان میں ویکسین سے کسی قسم کے سائیڈ افکیٹس نہیں آئے، ابھی تک بالکل واضح ہے کہ ویکسی نیشن بالکل محفوظ ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آبادایف نائن پارک میں ویکسی نیشن سینٹرکاانتظام کیاہے ، ایف نائن پارک میں 75کانٹربنائے جارہے ہیں، ایک دن میں 7ہزار سے زائدویکسی نیشن کی جائیگی اور 60سال سیزائدعمرکیلوگوں کوانتظارنہیں کرناپڑیگا۔ سربراہ این سی او سی نے کہا ساتھ ساتھ مہم کاآغازکرنیجارہیہیں،جس کے نام پر بات چیت چل رہی ہے، اسلام آبادکے شہری ویکسی نیشن مہم میں بھی دکھائیں کہ یہ ماڈل شہرہے، ہم اسلام آباد انتظامیہ کیساتھ ملکرکام کررہیہیں، ہمیں تاجرتنظیموں کے ساتھ بھی میٹنگز کرنی ہیں، انشااللہ اسلام آباد کو کورونا فری بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پاکستان معمول کے حالات کی طرف جائے، ہم سب نییورپ اوراپنیخطے میں ہولناک مناظرخطے میں دیکھے ہیں، ہم نے دیکھاکہ ہمارے اپنے خطے میں کیا ہورہا ہے۔ اسد عمر نے کہا عیدکی چھٹیوں میں بھی ہمارے فورسزکیاہلکاروں نیکام کیا، وباکے پھیلامیں اضافہ رکاہے لیکن وباختم نہیں ہوئی، اب بھی ساڑھے چار ہزار مریض اسپتالوں میں ہیں، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے جلد سے جلد ویکسین کرائیں۔ ویکسی نیشن سینٹر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرجگہ ویکسی نیشن سینٹرکھولے جارہے ہیں، تمام ایم این اے،ایم پی ایزسے اپیل ہے اس مہم کو لیڈ کریں، یہ پورے پاکستان کی مہم ہے کسی ایک پارٹی کی نہیں۔ لاک ڈاون سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے ، تمام فیصلے آج ریلیزکردیے جائیں گے، ان میں دو چیزیں نظر آئیں گی، فوری طور پر زیادہ چیزیں کھولی تو ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سب کچھ بندکرناپڑجائے۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ،کل شام سے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اس سیزیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے، کل شام سے باتیں ہیں اس لئے آئی اسٹینڈ ود عمران خان کاٹوئٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کوشک ہیپی ٹی آئی صرف عمران خان ہے تووہ سیاست کونہیں سمجھتا، کل بھی تحریک انصاف عمران خان تھی آج اورکل بھی عمران خان ہوگی، جہانگیرترین کااسکرین شارٹ دیکھاوہ کل بھی پی ٹی آئی کیساتھ تھیاورآج بھی، تحریک انصاف جہاں کھڑی ہیاس میں کسی کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سوال پوچھ رہے ہیں اسکینڈلزتحریک انصاف حکومت میں کیوں آتیہیں، اگرکوئی ایسابندہے جوکہے70سالوں میں ملک لوٹا نہیں گیاتوملاقات کرادیں، عمران خان گزریہوئیکل کی بات نہیں کرتا، اگرآج بھی کچھ غلط ہوتا ہے توعمران خان اس پربھی آوازاٹھاتاہے، اسد عمر نے سوال کیا کہ کیااس سے قبل کبھی چینی کی کمی نہیں ہوئی،سبسڈیاں نہیں دی گئیں، بڑے بڑے پراجیکٹ پرلوگوں نیاربوں ڈالر کمائے ، عمران خان حکومت گزرنیکاانتظارنہیں کرتاوہ اسی دن فیصلہ کرتاہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر