وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انقرہ میں صدارتی محل آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی انقرہ میں صدارتی محل آمد۔وزیر خارجہ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام ترک صدر کو پہنچایا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترک قیادت کی سوچ اور وژن میں مماثلت، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے استحکام کا باعث ہے۔ ترک صدر نے وزیر خارجہ کی ترکی آمد پر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ترک صدر کے واضح اور دو ٹوک موقف کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ نے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ، بین الاقوامی سطح پر، پاکستان کی پر زور اور غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ترکی، مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کے موقف اور کاوشوں کا معترف ہے۔ترک صدر ترک صدر نے کہا کہ ترکی، پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی میزبانی کریگا ۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر خارجہ کو وزیر اعظم عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر