پی ایس ایل6، عمران طاہر نے وکٹ لینے پر شرٹ کیوں اتاری؟مداحوں کیلئے زبردست خبرآگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے پی ایس ایل کے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد شرٹ اتار کر منفرد انداز میں کینسر سے جنگ ہار جانے والے دوست طاہر مغل کو خراج عقیدت پیش کیا۔جارح مزاج عمران طاہر میچز کے دوران اپنے نت نئے انداز سے شائقین کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ روز ملتان سلطانز کے اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صائم ایوب کو آؤٹ کرنے پر جشن منانے کے دوران شرٹ اتاری تو نیچے طاہر مغل کی تصویر بنی ٹی شرٹ موجود تھی ٹی شرٹ پر طاہر مغل کی تصویر کے ساتھ تحریر تھا کہ ’بھائی ہم آپ کو یاد رکھیں گے۔‘سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ عمران طاہر کے اس منفرد خراج عقیدت کو میچ کا ایک جذباتی لمحہ قرار دے رہے ہیںخیال رہے کہ طاہر مغل کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور عمران طاہر اور طاہر مغل انگلینڈ میں ساتھ کھیلتے اور ساتھ رہتے تھے۔ عمران طاہر ان کے ساتھ گزرے وقت کا اکثر ذکر کرتے رہے ہیں۔ طاہر مغل کا ماہِ جنوری میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر