بھارت میں تاوتے سمندری طوفان سے متعدد افراد ہلاک

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)طاقتور سمندری طوفان تاوتے سے سب سے زیادہ تباہی گجرات اور مہا راشٹر ریاستوں میں ہوئی ہے ۔جہاں ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان تاوتے نے بھارت کی متعدد ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاوتے کی شدت کو ”انتہائی شدید‘‘ سے کم کر کے اب ”زیادہ شدید‘‘ کے زمرے میں شامل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں مزید کمی ہونے کی توقع ہے۔یہ طوفان منگل کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے جب گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا  تو اس وقت تقریباً ڈیڑھ سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔ حکام کے مطابق منگل کی صبح اس طوفان سے ریاست گجرات میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پڑوسی ریاست مہا راشٹر میں چھ افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر