وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں مل کر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کوانقرہ میں اپنے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے خطاب اور پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی مسلسل اور بھرپور حمایت کو سراہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک حکومت کے ٹھوس اور واضح موقف کی تعریف کی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور رمضان المبارک وعیدالفطر کے دوران فلسطین میں پرتشدد واقعات کے تسلسل سے پوری امت مسلمہ دل گرفتہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم پاکستان میں 21 مئی کو فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے “یوم یکجہتی فلسطین” کے طور پر منا رہے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبراً بے دخلی کی پر زور مذمت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں مل کر آواز ا ±ٹھانے کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر