اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز شریف کیخلاف ناجائز پیسے سے جائیداد بنانے کا کیس نہیں۔تین سال سے معلوم نہیں شہباز شریف کا جرم کیا ہے، وہ 15 مہینے جیل کاٹ چکے۔دوسری طرف چینی کی خرد برد میں 6 سو ارب کی کرپشن ہوئی، آج تک نہ پتہ چلا۔ہر وزیر پر کرپشن کے مقدمات ہیں۔اب رنگ روڈ میں کرپشن آ گئی ہے۔ اب پھر رپورٹ بنے گی، باتیں ہوں گی، اس حکومت کا کوئی آدمی آج تک گرفتار نہ ہوا۔اسپیشل اسسٹنٹ نے استعفیٰ کیوں دیا، اس کا تو حکومتی محکمے کے ساتھ تعلق ہی نہیں ہوتا۔احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں، کوئی کرپشن کا الزام نہیں، پھر بھی سب جیل کاٹ چکے۔چوری چھپانا، ملزمان کو بچانے والا معاملہ نہیں چلے گا، ان کو جواب دینا ہوگا۔
احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں، کوئی کرپشن کا الزام نہیں، سابق وزیراعظم حکومت پر پھٹ پڑے



