شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو(نیب) کے گواہ عبدالرشید عدالت میںپیش ہوئے۔شریک ملزم کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی جانب سے عدالت سے نیب کے گواہ پر آئندہ سماعت پر جرح کرنے کی استدعا کی گئی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25تک ملتوی کردی۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاوزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے، رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرمان کو بچایا جا رہا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ رات کے اندھیرے میں بھاگیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیںاور نہ ہی ان پر آج تک کوئی الزام ثابت ہو سکا ہے۔



  تازہ ترین   
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر