رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ملک کا عظیم اثاثہ سمجھتے ہیں۔ اپریل میں ترسیلات زربڑھ کر 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں اور رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تفصیلات زر کے حوالے سے مالی سال 20-2019 کا ریکارڈ بھی تورڈ یا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ اداکرتےہیں۔



  تازہ ترین   
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر