سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحال کر دیا گیا ہے ،فضائی، بحری اور زمینی راستوں کو کھول دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سعودی محکمہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بری، بحری اور فضائی روٹس کے لیے مسافروں کی آمد ورفت کی خاطر تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں مملکت میں آج سوموار کو مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے سے بین الاقوامی سفر مرحلہ وار شروع کر دیا گیا ہے بین الاقوامی فلائٹس کی بحالی کے لئے مسافروں کو مشروط اجازت دی گئی ہے ان شرائط میں مسافروں کے لیے کوویڈ 19 کی پہلی دو خوراکیں لینے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم اگر جس شخص نے سفر سے 14 دن قبل کرونا کی خوراک لی ہو اسے بھی سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔کرونا وبا کا شکار ہونے کےبعد صحت ہونے والے ایسے افراد جو چھ ماہ قبل وبا کا شکار ہوئے ہوں سفر کرسکتے ہیں۔ 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سعودی عرب کے مرکزی بنک’ساما’ کی طرف سے جاری کردہ انشورینس ثبوت پیش کرنا ہو گا سعودی حکام کے مطابق سعودی شہری پاکستان کا سفر کر سکیں گے تاہم پاکستانی شہری تاحکم ثانی سعودی عرب کا سفر نہیں کر سکیں گے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر