رنگ روڈ منصوبہ انکوائری، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری کا نام راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں آیا جس کے بعد انہوں نے عہدے دے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد شفاف تحقیقات کیلئے عہدےسے استعفیٰ دیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کیساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کرکے ایک جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔ڈی جی اینٹی کرپشن فوری طور پر راولپنڈی رنگ روڈ پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیں۔ انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کیا جائے۔ انکوائری کے بعد جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے۔ کرپشن کرنے والے انجام کار سے نہیں بچ سکیں گے۔راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین نیب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیمیں منصوبے میں بدعنوانی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں اور کرپشن کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ دوسری جانب راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدانوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر جہلم بلال ہاشم کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا جب کہ اسکینڈل کی انکوائری مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار عارف کو ڈپٹی کمشنر اٹک کا اضافی چارج دیا گیا ہے جب کہ شعیب علی اے ڈی سی آر ریونیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، اے ڈی سی جنرل راولپنڈی قاسم اعجاز کو اے ڈی سی آر ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر