وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری اجلاس سے خطاب۔قائد حزب اختلاف نے مسئلہ فلسطین پر جن جذبات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ میں ان کا شکر گزار ہوںمجھے خوشی ہے کہ آج اس حوالے سے پوری پارلیمنٹ یک زبان ہے۔پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے اپنا دو ٹوک موقف او آئی سی کے سامنے پیش کر دیا ہے۔فلسطین کی قیادت نے ہمارے موقف کو سراہا ہے.27 رمضان المبارک کو فلسطین میں خون کی ہولی شروع کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان اس دن عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔اگلے روز انہوں نے پاکستانیوں اور امہ کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔کل دو اہم اجلاس منعقد کیے گئے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچول اجلاس ہوا۔ جس میں، میں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔سفارتی سطح پر سلامتی کونسل کا فورم انتہائی اہم فورم ہے۔دنیا سلامتی کونسل کے اجلاس پر نظریں رکھے ہوئے تھی۔چین جو اس اجلاس کی صدارت کر رہا تھا۔ اسے میں مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے ممبران کو قائل کیا لیکن امریکہ کے ویٹو کرنے کی وجہ سے مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا ۔عمومی طور پر اجلاس میں پاکستان کے موقف کی تائید دکھائی دی ۔اس بات پر اتفاق رائے دکھائی دے رہا تھا کہ جبراً بے دخلیوں کو روکا جائے۔ میرا کل ترکی کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں مسلم امہ کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔ہم نے فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا.میں نے تین نکات رکھے۔میں نے تمام مقبوضہ علاقوں سے مکمل انخلاء، کی بات کی ۔وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،یہ ہمارا وعدہ ہے۔ مسجد اقصٰی میں نہتے نمازیوں پر حملہ کیا گیا ربر بلٹ چلائے گئے۔ صورت حال ایسی تھی کہ دنیا لرزاں تھی۔میڈیا کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی گئی لیکن آج کے سوشل میڈیا دور میں حقایق کو نہیں چھپایا جا سکتا۔ 10 سالہ بچی کے وڈیو کلپ نے ہر صاحب دل کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کیا۔ہم نے ترک وزیر خارجہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ آج او آئی سی ممبران ممالک کے یو این میں مستقل نمائندگان جنرل اسمبلی کے صدر کے سامنے پیش ہوں اور جنرل اسمبلی کے اجلاس کا مطالبہ کریں۔میں آج اس اجلاس کے بعد ترکی روانہ ہو رہا ہوں۔ وہاں میں، ترک وزیر خارجہ ،سوڈان کی وزیر خارجہ اور فلسطین کے وزرائے خارجہ مل کر نیویارک جائیں گے اور پوری مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کریں گے۔اسرائیلی مظالم سے اب تک 200 فلسطینیوں کی شہادت ہو چکی ہے۔ ہم انشاءاللہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنیں گے۔الجزیرہ اور اے پی کے دفاتر جس عمارت میں تھے اسے مسمار کر دیا گیا۔آج اے پی نے امریکی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔یہ جانتے ہوئے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں لیکن بہت سی مغربی حکومتیں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔لیکن مغربی ممالک کی عوام سراپا احتجاج ہیںفرانس میں عوام، حکومت کی پابندی کے باوجود لوگ سڑکوں پر نکلےجرمنی، سڈنی سمیت بہت سے ممالک میں لوگوں سڑکوں پر نکلے۔کل یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔میں توقع کرتا ہوں کہ یورپی پارلیمنٹیرین انسانیت کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائیں گے.65 ملین مسلمان یورپ میں مقیم ہیںدو لاکھ بیالیس ہزار پٹیشنرز نے فلسطین کے حوالے سے قرارداد پر دستخط کیے ہیں۔اگر دستخط کرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے تو اس معاملے کو برطانوی ایوان میں ضرور لایا جاتا ہے۔کل میری امریکی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ۔میں نے ان کے ساتھ فلسطین میں جاری مظالم کا معاملہ اٹھایا۔میں نے ان کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو کردار ادا کیا امریکہ بھی آج اس کا معترف ہے۔میںافغانستان کے صدر اشرف غنی سے سوال کرتا ہوں کہ ایک طرف آپ پاکستان سے مدد طلب کرتے ہیں۔دوسری طرف آپ کے کارندے پاکستان پر اور ہمارے اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔میں افغان قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔قبلہ ء اول پر حملہ ہمارے ایمان پر حملہ ہے۔میں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فلسطین کے معاملے پر گفتگو کی۔وزیر اعظم عمران خان اس کمپین کو لیڈ کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ وہ تاریخ کی درست سمت پر ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ 21 مئی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے۔ میں تمام پارلیمانی جماعتوں اور ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج فلسطین کے اہم مسئلے پر انہوں نے جس طرح اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ مثالی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر