ن لیگ کی قیادت کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کی بھرپور مذمت کرنا فرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریارت چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن نون لیگ کی لیڈرشپ اپنے ہمسایہ دوستوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے تو اس کی بھرپور مذمت کرنا فرض ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں احتیاط کے باعث محفوظ رکھا ہے، ایسی اوچھی اور غیرمحتاط حرکتوں سے آپ کی سیاست زندہ نہیں ہو گی صرف کورونا پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور شہری اور سیاسی لیڈر بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں، اگر سیاسی رہنما اپنی ذات سے آگے نہیں سوچ سکتے تو انہیں قیادت کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے، احساس اور ذمہ داری قیادت کے بنیادی اصول ہیں لیکن ن لیگ کی قیادت دونوں سے محروم نظرآتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ن لیگ کےجلسے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں حمزہ شہباز اور جلسے کے شرکا کی بڑی تعداد بغیر ماسک کےدکھائی دے رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر