جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کرونگی، بیلا حدید

لاس اینجلس (نیشنل ٹائمز) فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے ماضی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تصویر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔اپنی ماضی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بیلا حدید نے لکھا کہ مجھے اس حوالے سے بہت کچھ کہنا ہے۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ نفرت پھیلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین میں نسل کی بنیاد پر قتل عام،یہودی آبادکاری،فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہے جو کہ فلسطین میں کئی سالوں سے جاری ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، مجھ سے جتنا ہوسکا آپ لوگوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی۔میں آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے،آپ کے لئے روتی بھی ہوں۔بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے متاثرین کے لئے مزید لکھا کہ میں آپ کو دیکھ اور سن رہی ہوں،اور رو رہی ہوں۔آپ لوگوں کا درد محسوس کر کے میں بھی تکلیف میں ہوں۔اس سے قبل بھی بیلا حدید اور انکی بہن جی جی حدید نے اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے تھے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر