اسرائیل کی حمایت کنگنا رناوت کو مہنگی پڑگئی

ممبئی(نیشنل ٹائمز)ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘ یہ کہاوت بالی وڈ کی متنازعہ اور منہ پھٹ اداکارہ کنگنا رناوت پر پوری اترتی ہے۔ شاید اپنی فلاپ ترین فلم ’پنگا‘ کا بدلہ لینے کے لیے وہ حقیقی زندگی میں بھی خود کو’گینگسٹر‘ سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا پر’ پنگا‘ لیتی رہتی ہیں، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ہر بار’ ناک آؤٹ ‘ ہوجاتی ہیں۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی اسلام دشمن اداکارہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس ڈاکورانی کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے۔اسلام مخالف دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے’ کوئین‘ بننے کے چکر میں ’ریوالور رانی‘ اب بالی وڈ کی ’راسکلز‘ بن گئیں ہیں۔ٹوئٹر سے ’ ناک آؤٹ ‘ ہونے کے بعد کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف اپنے بغض کا بھرپوراظہار کیا ہے۔انسٹا گرام اسٹوری پر کنگنا لکھتی ہے’ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔‘تاہم کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں ٹوئٹرپر KanganaRanaut# ٹرینڈ کررہا ہے۔پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کنگنا کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’ مجھے بہت افسوس ہے اور میری دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوجاؤ، کسی میں کم از کم انسانیت تو ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے PalestenianLivesMatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر