شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں، آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا

کراچی(نیشنل ٹائمز) شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں اور آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں جو 2 سے 3 روز تک بند رہ سکتی ہیں، اور آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا، جب کہ شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس وقت 20 سے 30 کلومیٹر کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے، جب کہ ان ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بھی جاسکتی ہے۔دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، اب تک محمود آباد نالے سے 14900 ٹن، گجر نالے سے 73550 ٹن اور اورنگی نالے سے 153031 ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نالوں تک رسائی میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، متعلقہ اداروں سے مل کر اس مسلے کا حل ترجیہی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر