مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دردانہ صدیقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ثمینہ سعید ڈاکٹر حمیراطارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،صدر لاہور زبیدہ جبیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انبیا کی سرزمین فلسطین ایک ،بار پھر خون مسلم سے رنگین ہوئے جارہی ہے، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بہتے فلسطینی شہدا کا خون مسلم دنیا کے حکمرانوں اور جرنیلوں پر قرض ہے ۔ اہلِ فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ہم اور ہمارے حکمران اپنے سحر و افطار میں لذیذ پکوان اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے میں مگن ہیں، انہی لمحات میں ہمارا قبلہ اول اور اس کے مکین صہیونی افواج کی جارحانہ بمباری کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور شہادت کا جام نوش فرما رہے ہیں۔ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی جانب سے جمعۃ الوداع کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی پاداش میں اسرائیلی فورسز نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، وہ تاحال جاری ہے۔ صرف گزشتہ شب کی بمباری میں 24 سے زائد شہادتوں کی اطلاعات ہیں جن میں تین معصوم بچے بھی ہماری مسجدِ اقصیٰ پر قربان ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام شہری کی حیثیت سے یقیناً ہم آپ عملی طور پر کچھ زیادہ نہیں کرسکتے، لیکن ہمارا مقتدر طبقہ جو بہت کچھ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتا ہے، اس کی خاموشی کا بھلا کیا جواز ہوسکتا ہے؟ ہماری مسلم ممالک کی افواج اقوام متحدہ کے امن مشن پہ یہاں وہاں جاسکتی ہیں، نیٹو کی ماتحتی میں غیروں کی جنگ میں اپنے سپاہی جھونک سکتی ہیں، تو مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی پکار پر لبیک کیوں نہیں کہہ سکتیں؟ کیا روزِ محشر ان سے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی اور اقصیٰ کے بچوں، جوانوں، بزرگوں اور خواتین کی مظلومانہ شہادت پر خاموش تماشائی بنے رہنے پر سوال نہیں ہوگا؟ دردانہ صدیقی نے اپیل کی کہ رمضان کی بابرکت ساعتوں کی خصوصی دعاؤں میں فلسطینی بھائی بہنوں بچوں بزرگوں کو ضرور شامل رکھیے۔ انہوں نے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرانے کے لیے زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر