پی ایس ایل ملتوی ،وجہ کیابنی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان سپر لیگ پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز  کو ملتوی  کردیا گیا ہے۔۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا۔پی ایس ایل میں اب تک کورونا کے 7 کیسز مثبت آچکے ہیں ۔جس کے بعد پی ایس ایل کے باقی میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔تین کھلاڑیوں کے گزشتہ روز کیس مثبت آئے جبکہ چار تین دن پہلے مثبت آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کو بھی ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وسیم اکرم آج کسی بھی وقت ہوٹل چھوڑ سکتے ہیں ۔ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ کیونکہ آپ ذیابیطس کے مریض ہیں لہٰذا آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ ہوٹل چھوڑ دیںادھر پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل  6 سے دستبرداری کا فیصلہ  کیا ہے۔  آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین دبئی روانہ  ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ٹیموں سے شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر