وائٹ ہاوَس نے پیٹرول کی قلت کے باعث امریکہ کی17ریاستوں اورڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)وائٹ ہاوَس نے پیٹرول کی قلت کے باعث امریکہ کی17ریاستوں اورڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیڑول کی قلت کی وجہ سےہنگامی حالات کاسامنا ہے۔ ان علاقوں میں ہیٹرول کی 45 فیصد سپلائی امریکہ کےمشرقی ساحل سے کی جاتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ نیویارک میں گیس ،جیٹ فیول اوردوسری پیڑولیم پروڈیکٹ کی کمی ہوگئی ہے۔ گیس کی قیمتی بھی بڑھ رہی ہیں اگر کلونیل پائپ جلدبحال نہ ہوئی توتیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ9مئی کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے غیر معمولی سائبر حملے کے بعد امریکہ کی فیول پائپ لائن آپریٹر کالونیل پائل لائن نے خلیجی ساحل سے ریاست ہائے متحدہ کے مشرقی اور جنوبی حصے کو رسد روک دی تھی۔اس پائپ لائن کے زریعے ساڑھے 5 ہزار میل تک نیوجرسی اور ٹیکساس کے درمیان روزانہ 100 ملین تیل پہنچایا جاتا ہے۔تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میں نیو یارک کی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔یہ کمپنی ہر روز 25 لاکھ بیرل پٹرول، ڈیزل، جیٹ فیول اور پٹرولیم کی دیگر تیار اشیا کم و بیش ساڑھے 5 سو میل کے فاصلے تک پائپ لائنز کے ذریعے پہنچاتی ہے اور مشرقی ساحل کی 45 فیصد رسد گاڑیوں کے ذریعے پہنچاتی ہے۔سائبر حملے کا علم ہونے کے بعد کالونیل پائپ لائن نے اپنے سسٹم بند کردیے تاکہ حملے کے اثرات کو محدود رکھا جا سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے کچھ سرگرمیاں روکنا پڑی ہیں اور چند آئی ٹی سسٹم بھی متاثر ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر