اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کرونا بحران کی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چار جنوبی ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں،متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق کووڈ 19کے بحران کی وجہ 12مئی کے بعد پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کوئی پرواز متحدہ عرب امارات نہیں جا سکے گی، تاہم ٹرانزٹ پروازیں پابندی سے مستثنی ہیں، یو اے ای سے ان چاروں ممالک کی جانب جانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
کورونا کی تیسری لہر، یو اے ای نے پاکستان سمیت 4ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں



