آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصا افغان امن عمل میں موجودہ پیشرفت اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل نکولس پیٹرک سے پرنس فلپ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کے انتقال سے دنیا انتہائی مہذب شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل پرہونیوالی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون کے اموربھی زیرغورآئے،آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی جنرل سر نکولس پیٹرک نے خطے میں استحکام اور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کیخلاف جنگ میں مدد پر جنرل نکولس پیٹرک سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج برطانیہ سے دوستانہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر