چینی صوبہ یوننان میں ہیلی کاپٹرجھیل میں گر کر تباہ

کن منگ (رپورٹرزڈیسک)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے ڈالی شہر میں جنگل میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی کو صاف کرتے ہوئے ایک ہیلی کاپٹر پیرکی صبح جھیل میں گر کرتباہ ہوگیا۔ڈالی میونسپل بیورو کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارے نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ایرہائی جھیل میں اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ آگ سے متاثرہ علاقے کو صاف اورسیراب کرنے کے لئے پانی لانے کی کوشش کررہا تھا۔ اتوار کے روز ڈالی کے جنگل میں لگنے والی آگ کو پیر کی صبح6 بج کر40 منٹ پر بجھادیا گیا تھا۔ڈالی میونسپل بیورو کے ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل نہیں ہواتھا۔ ہنگامی اور طبی امداد کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر