اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( بدھ) 12 مئی کو ہو گا ۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس 12 مئی کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، عیدالفطر کے چاند کے لیے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا اعلان شہادت کے مطابق کیا جائے گا۔
عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا



