جہانیاں(نیشنل ٹائمز) پنجاب بھر کے سستے رمضان بازاربند کر دیے گئے۔تفصیل کے مطابق صوبے بھر میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے 27رمضان بازار قائم کیے گئے تھے ۔ دس مئی بروز پیر رمضان بازاروں کا آخری دن تھا اورپنجاب حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق اسی روز شام کے وقت جہانیاں سمیت صوبے بھر کے27سستے رمضان بازار بند کر دیے گئے۔واضح رہے کہ ہر برس جہانیاں کے مضافاتی ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی رمضان بازار لگائے جانے کا مطالبہ سامنے آتا ہے شنید ہے کہ آئندہ برس جہانیاں کے ساتھ ساتھ ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی سستا رمضان بازار لگایا جائے گا۔
پنجاب بھر کے سستے رمضان بازاربند کر دیے گئے



