صحافتی دنیا کا اور ایک عظیم نام رخصت ہو گیا، بزرگ صحافی محمد طفیل خالق حقیقی سے جاملے

 

بزرگ صحافی محمد طفیل جو ایم طفیل کے نام سے لکھتے اور پا طفیل کے نام سے دوستوں کے دلوں میں بستے تھے ۔ اب ہم میں نہیں رہے ۔

انہوں نے 90سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا ،60برس کی ایکٹو صحافتی زندگی میں انہوں نے خود کو ہمیشہ عصری آلائشوں سے بچا کر رکھا ۔ نسیم حجازی کے روزنامہ کوہستان سے آغاز کیا روزنامہ آزاد ، مساوات سے ہوتے ہوئے 1981میں روزنامہ جنگ سے منسلک ہوئے اور کامل 40برس تک جنگ کا اداریہ لکھا۔ وہ اپنے شعبے میں ایک مشفق بزرگ کا مقام رکھتے تھے ، کسی بھی جونیئر کو جب بھی ضرورت پڑی انہوں نے پورے خلوص اور توجہ کے ساتھ راہنمائی کی ۔ دینی مزاج ہی نہیں رکھتے تھے ، بلکہ ایک متقی انسان تھے ، نماز پنجگانہ کی ہمیشہ پابندی کی،بلکہ ان کا خشوع و خضوع دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ، اداریہ لکھنے کے بعد تلاوت قرآن پاک کا معمول کبھی ترک نہیں کیا ۔ ہمیشہ محنت اور دیانتداری سے رزق حلال کمایا ۔ آخری عمر میں کچھ برسوں سے صحت کے باعث کچھ سالوں سے وہ باقاعدہ دفتر نہیں آرہے تھے اور ایڈیٹوریل لکھنا چھوڑ چکے تھے۔ لیکن اب بھی ہفتہ وار کالم روزنامہ آواز میں لکھا کرتے تھے ۔یوں انہوں نے اپنی عمر کی آخری سانس تک صحافت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔انتہائی سیدھی اور اجلی زندگی گزاری ، ہمارے کرم فرما تھے ، ہمیشہ محبت سے ملتے ،خندہ پیشانی کے ساتھ گپ شپ کرتے ۔ اب ایسے اجلے لوگ کہاں پائے جاتے ہیں ۔اللہ انہیں غریق رحمت کرے ، آمین



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر