عیدالفطر، محکمہ ریلوے پشاور کاخصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ،پہلی عید اسپیشل ٹرین 10مئی کو پشاور کینٹ سے صبح 9بجے راونہ ہوگی

پشاور(نیشنل ٹائمز)عیدالفطر کی تعطیلات پر رش کے سبب محکمہ ریلوے پشاور نے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے پشاور نے عیدالفطر کی تعطیلات میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر پشاور تا راولپنڈی اور راولپنڈی تا پشاور عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے،پہلی عید اسپیشل ٹرین 10مئی کو پشاور کینٹ سے صبح 9بجے راونہ ہوگی، جو نوشہرہ، جہانگیرہ، اٹک سٹی، حسن ابدال، ٹیکسلا، گولڑہ شریف اسٹاپ کرتی ہوئی 12.30پر راولپنڈی پہنچے گی،یہی اسپیشل ٹرین اسی تاریخ میں دن 2 بجے راولپنڈی سے پشاور کے لیے راونہ ہوگی اور بالترتیب گولڑہ شریف، ٹیکسلا، حسن ابدال، اٹک سٹی، جہانگیرہ، اور نوشہرہ اسٹاپ کرتی ہوئی شام 5.30پر پشاور کینٹ پہنچے گی،عید اسپیشل ٹرینیں 10مئی تا 16مئی انھی مقررہ اوقات کے ساتھ چلا کریں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر