وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام خوش آئند قرار

اسلام آباد/جدہ (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کو دوطرفہ تعلقات کیاستحکام کیلئے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں ممالک میں مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پرتعاون پر سعودی ہم منصب کاشکریہ اداکیا جبکہ دوران ملاقات تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت سمیت توانائی،سیاحت اور افرادی قوت اوردیگر شعبہ جات میں بھی تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا،وزرائے خارجہ نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کودوطرفہ تعلقات کیاستحکام کیلئے بروئے کارلانے کے عزم کا اظہار کیا،کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد مشترکہ طورپرکریں گے ، کونسل کادائرہ کارسیاسی وسیکیورٹی،اقتصادی اور تہذیبی پہلوں پر مشتمل ہوگا جبکہ کونسل کے سیاسی وسیکیورٹی امور کی قیادت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سفری مشکلات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے خطے کے قیام امن اورتعمیر و ترقی کیلئے سعودی عرب کے مثبت کردارکوسراہتے ہوئے سعودی ہم منصب کودی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر