مالی سال 2022 میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 900 ارب رکھیں گے،شوکت ترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مالی سال 2022 میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 900ارب روپے رکھیں گے، معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کے لیے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائیگا، جمعہ کو عالمی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر اخراجات میں 40فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مالی سال 2022میں پی ایس ڈی پی کے لئے 900ارب روپے رکھیں گے، معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کے لیے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ اگلے سال ملکی معیشت میں 5 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کی توقع ہے کہ مالی سال 2022 میں معیشت 4فیصد بڑھے گی۔ مالی سال 2021میں مالی خسارہ 7 فیصد تک ہوگا۔ گزشتہ مالی سال مالی خسارہ 1.8فی صد تھا، اگلے مالی سال میں مالی خسارہ 1 سے 1.5فیصد تک ہوگا،شوکت ترین نے کہا کہ امید ہے کہ مالی سال 2023 میں معیشت کی ترقی 6 فیصد ہوگی۔ ہر سال 20لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مالی سال 22میں محصولات کا ہدف 6 کھرب روپے رکھا جائیگا،ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال محصولات کا ہدف4ہزار7سوارب روپے ہے۔ اگلے دو سالوں میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 8ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ ہے پاکستان کا جلد ہی سکوک بانڈز جاری کرنے کا ارادہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر