عمران خان آئی ایم ایف ڈیل پر ہماری بات مان لیتے تو معیشت تباہ نہ ہوتی، قوم سے معافی مانگیں،بلاول بھٹو

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف ڈیل پر ہماری بات مان لیتے تومعیشت یوں تباہ نہ ہوتی، ڈیل میں اپنی غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں، عمران خان قوم سے معافی مانگیں اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالی مہنگائی کی وجہ عمران خان کے غلط فیصلے ہیں، وزیراعظم کسی اورکوقربانی کابکرابناکرخود نہیں بچ سکتے، عمران خان کے پاس ایک اہل حکمران والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں، پہلے انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے سے گریزکادفاع کیا، انہوں نے پھرتاخیرسے معاہدہ کرکیغلط ڈیل کا دفاع کیا، اب اس سیبھی پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کرتیہیں، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں ، پھر یہ وہی غلطیاں دہراتے ہیں۔ یہ ملک ہیکوئی کلاس روم نہیں، عمران خان کے آئی ایم ایف ہدایت پر مزیدٹیکس کے ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پربجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے تنخواہ دارملازموں کوعوام کے فیصلے نہیں کرنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر