سندھ حکومت کا عید کے دنوں میں سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بھی بند رہیں گے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائیوٹ اسپتالوں سے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بات کی ہے، آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی جو وہ مفت میں لگائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کیسز 5 فیصد سے 14.23 فیصد ہوگئے ہیں اور حیدرآباد میں شرح 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ترجمان نے بتایاکہ فارمیسیز کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ترجمان کے مطابق عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر