سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سپریم کورٹ پاکستان میں ماں نے بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا۔ سپریم کورٹ میں 2 بچوں کی والدہ کو 10 تولہ سونا دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں والدہ مہناز بی بی کو جہیز کا 10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا جس پر بچوں کے والد زین اللہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کرپائے، ہائیکورٹ کے 10 تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے جب کہ اگر والدہ کو 10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا۔ وکیل والدہ نے کہا کہ والدہ 2 بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کے لیے تیار ہے جس پر عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کردیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر