اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا قیام نالج اکانومی کی جانب ایک اہم قدم ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا قیام نالج اکانومی کی جانب ایک اہم قدم ہے، یہ زونز ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدات کے اضافے میں مدد فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی سے ملاقات کے دوران کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے نئی معاشی اقدار کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی زونز کا قیام عالمی سطح پر معاشی ترقی کا باعث بنا ہے، پاکستان میں ان زونز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔چیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں کل 50 زونز قائم کیے جائیں گے۔ لیکن ان کا آغاز اسلام آباد اور صوبائی دارلخلافوں سے کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر