وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کے منصوبےکا آغازکریں گے

اسلام آباد۔6مئی (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات کو) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، اس دوران وہ پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کے منصوبےکا آغازکریں گے۔ 10 سے زیادہ سائٹس کا منصوبے کے آغاز کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے آغاز کی بڑی تقریب رائیونڈمیں ہو گی جس میں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ سکیم پنجاب کے چھوٹے شہروں اورقصبوں میں رہنے والے کم آمدنی والے افراد کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس منصوبے کو حکومت پنجاب اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک کے ساتھ عملی شکل دی جارہی ہے۔ منصوبے کے تحت چھوٹی رہائشی کالونیاں ، جن میں زیادہ تر 100 سے 500 ہاﺅسنگ یونٹ شامل ہیں ، پنجاب کے نواحی شہروں اور قصبوں کے مضافاتی علاقوں میں تعمیر کی جائیں گی۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ذریعہ زمین انتہائی کم قیمت پر فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے پنجاب کے 35 اضلاع میں 133 سائٹس کی پیش کش کی ہے۔حکومت پنجاب پہلے مرحلے کی سائٹس کے لئےمقامات پر لینڈاور انفراسٹرکچر ڈویلپمینٹ کے کاموں کے لئے فنڈز مہیا کررہی ہے۔وفاقی حکومت ہر ہاﺅسنگ یونٹ کے لئے سبسڈی فراہم کررہی ہے اور وزیر اعظم کی مارک اپ سبسڈی سکیم کے مطابق مارگیج کا انتظام بھی کررہی ہے۔ایف ڈبلیو او اور این ایل سی ان سائٹس کو تیار کریں گے اور چھوٹے ہاﺅسنگ یونٹ (3.5 مرلہ) تعمیر کریں گے۔ ان سائٹوں میں توسیع کی گنجائش ہے جس کی بدولت بعد میں ان مقامات پر مزید 4000 مکانات شامل کیے جاسکتے ہیں۔توسیع پذیر منصوبہ ہونے کی وجہ سے ، اس منصوبہ کوبعد میں پنجاب کی تمام 143 تحصیلوں تک مرحلہ واربڑھایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان چنیوٹ ، ڈی جی خان ، چونیاں ، خانیوال ، خوشاب ، منڈی بہاﺅالدین ، میانوالی ، جلال پور پیر والا اور سرگودھا میں سائٹس پر ورچوئل طور پر کام کا آغاز کریں گے۔\932



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر