عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں “ہیومن کاریڈور” کے قیام کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں “ہیومن کاریڈور” کے قیام کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں تمام جماعتوں نے شرکت کی ،ہم نے اجتماعی طور پر ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش کی اور ہم آج بھی بھارت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے ۔مظلوم کشمیری دوہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔انہیں ادویات، ویکسین اور ہسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں اس ساری صورتحال پر بحث ہوئی اور تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس کےمطابق ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیموں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے، مقبوضہ کشمیر میں “ہیومن کاریڈور” کے قیام کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں ،تاکہ نہتے کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی فراہم کی جا سکے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی اور متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کو کورونا وبا کے اقتصادی مضمرات سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو “ڈیٹ ریلیف” کی تجویز دی،اس تجویز کا مثبت ردعمل سامنے آیا۔جی 20 کا اجلاس ہوا بہت سے ممالک نے جی 20 کے فورم پر اور بعض ممالک نے دو طرفہ حوالے سے بھی “ڈیٹ ریلیف” فراہمی کا تحرک کیا،بہت سے ممالک کے ساتھ، ساتھ پاکستان بھی اس اقدام سے مستفید ہوا ،ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر بہت شدت اختیار کر رہی ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ اس وبا کے مضمرات سے بچاؤ کیلئے مزید مراعات کی گنجائش موجود ہونی چاہئے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر