پیپلزپارٹی کا این اے 249میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے NA-249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی طرف سے ڈھائی سال سے دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں زیر التوا ہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن ان پر بھی غور کرے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر NA-249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟ یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب NA-249 ایک دوسری جماعت کوشکست واضح ہونے لگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ NA-249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے۔ دھاندلی کے ثبوتوں کے بغیر NA-249 میں اگر دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پھر ہر انتخابات میں اس کو مثال بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوسناک ہے۔ امید ہے کہ دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کرکے پی پی پی لیڈرشپ کو مبارکباد دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر