سپریم کورٹ، سول ایوی ایشن کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور،جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کو پنشن دیے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کو پنشن دیے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ ہے اور جعلی ڈگریوں پر پائلٹ جہاز چلاتے رہے ہیں۔ پیر کو  سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کے جعلی ڈگری ہولڈر جنرل مینیجر سیکیورٹی کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہائی کورٹ کا حکم معطل کر کے سول ایوی ایشن کی اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ ہے، جعلی ڈگریوں پر پائلٹ جہاز چلاتے رہے ہیں اور جعلی ڈگری پر لوگ سیکورٹی جیسے حساس شعبے کی اہم ترین نشست پر نوکری پوری کر گئے، اسی لئے ائیر پورٹس پر اسمگلنگ آسانی سے ہو رہی ہے، ہوائی اڈوں کے سی سی ٹی وی کیمرے تک کام نہیں کرتے۔سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کو پنشن دیے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔ وکیل سول ایوی ایشن خالد صدیقی نے استدعا کی کہ جی ایم ندیم زبیری نے نہ صرف ڈگری جعلی جمع کروائی بلکہ کراچی یونیورسٹی کا تصدیقی لیٹر بھی جعلی بنوایا، پنشن دینے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے کالعدم کیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر