پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 4مئی  کو منایا جائے گا

جہانیاں(نیشنل ٹائمز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن 4مئی بروز منگل منایا جائے گااس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاںکے ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں پالتوجانور  اور پرندے بھی گھروں میں رکھیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے۔  #/s#



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر