افسوس ہے جے یو آئی  ن لیگ کی بی ٹیم بن چکی ہے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے  جے یو آئی ترجمان کے این اے 249 کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  افسوس ہوا کہ آج جمعیت علمائے اسلام مسلم لیگ(ن)کی بی ٹیم بن چکی ہے، مولانا فضل الرحمان جے یو آئی کو ن لیگ کی بی ٹیم بنانے سے پہلے مفتی محمود کی میراث کا ہی کچھ خیال کرلیتے، کیا میاں نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے بعد بیرون ملک روانگی اور پھر فوراً مارچ کا ختم ہونا اتفاق تھا؟ این اے 249 میں دھاندلی کے الزامات دراصل مریم نواز کی اپنی خفت مٹانے کی ایک کوشش ہے، مریم نواز کے مشیروں نے انہیں این اے 249 کے زمینی حقائق سے لاعلم رکھ کر آسمان کی بلندیوں پر پہنچادیا اور اب شکست ہضم نہیں ہورہی، آج پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ، پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ایک پیج پر ہیں،ن لیگ اور جے یو آئی حکومت کی مخالفت بھول کر بھٹوازم کی مخالفت کرنا شروع کرچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان غور کریں کہ اپوزیشن کی اپوزیشن کرنے کا فائدہ آخر کس کو ہوگا؟



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر