وزیراعلی پنجاب کا صفائی کی خراب صورتحال پر اظہار برہمی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار لاہور میں صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی اور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا، لاہور میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں،صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور شہر میں لاک ڈاون کی صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے لئے تعاون کرنے پر تاجر برادری سے اظہار تشکر اور اس حوالے سے انتظامیہ، پولیس، فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، لاک ڈاون شہریوں کے تحفظ کے لئے ہے، لاک ڈاون کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ لاہور کے علاقوں جیل روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاون اور ماڈل ٹاون کے دورے ے دوران وزیر اعلی پنجاب نے صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں،صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر