لاہور (نیشنل ٹائمز) سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ جلد ترکی جا کر ترک صدر کو اپنی بنائی گئی پینٹنگ بطور تحفہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اکانٹ پر ترک صدر طیب اردوان کی پینٹنگ تھامے ایک تصویر شیئر کی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اسلامی دنیا سے میرے پسندیدہ رہنماں کی تصویر میں میرے فن کا بہترین مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، میں جلد ترکی جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ترک صدر کو اپنی پینٹنگز بطور تحفہ پیش کروں گی۔




