ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید  131 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید  131 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی۔ جمعہ کو  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114، سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، بلوچستان میں 22 ہزار 278، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305، اسلام آباد میں 75 ہزار 67 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 57 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 88 ہزار 127 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 099 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 360 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 131 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 410، سندھ میں 4 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 274، اسلام آباد میں 679، بلوچستان میں 234، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 475 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر