وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ھنگری کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ھنگری کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس ۔قابلِ احترام جناب پیٹر سجارتومعزز شرکاء میں ہنگری کے وزیر خارجہ جناب پیٹر سجارتو کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کرونا وبا کے باوجود میری دعوت قبول کی اور پاکستان تشریف لائے۔میں نے وزیر خارجہ سجارتو کو دورہ ء پاکستان کی دعوت، 25 مارچ کو منعقد ہونیوالے پہلے، آن لائن،ہنگری – پاکستان بزنس فورم کے موقع پر دی تھی۔پاکستان، ہنگری کو یورپی یونین کا اہم ملک سمجھتا ہےپاکستان، ہنگری کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں کاروباری کمپنیوں کو کاروبار کیلئے 84 ملین ڈالر کریڈٹ لائن دینے کا اعلان کیا ہے۔ میں وزیر خارجہ سجارتو کا شکرگزار ہوں کہ وہ پاکستان آتے ہوئے اپنے ساتھ موثر کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد کو ہمراہ لائے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ہمیں توقع ہے کہ اس وفد کی، بزنس ٹو بزنس (B2B) میٹنگز کے انتہائی حوصلہ افزا ء نتائج سامنے آئیں گے۔ہمیں، پاکستان اور ہنگری کے مابین ڈیری اور سائیبر سیکورٹی کے شعبوں میں کاروباری معاہدوں پر دستخط کی تقریب کو ملاحظہ کر کے خوشی محسوس ہوئی۔ہنگری اور پاکستان کے مابین ڈائریکٹ فلائٹس کے اعلان پر وزیر خارجہ سجارتو کا شکرگزار ہوں۔یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر، ہنگری حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ایف اے ٹی ایف پر ہماری سوچ میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ وہ اس بات سے متفق ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ہم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔ہم نے بین الاقوامی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔مسٹر سجارتو 2006 کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر