برٹنی اسپیئرز جائیداد اور کیرئیر کا کنٹرول لینے کیلئے 23 جون کو عدالت میں بیان ریکارڈ کرائیں گی

لاس اینجلس (نیشنل ٹائمز) نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے کیرئیر اور جائیداد کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے 23 جون کو لاس اینجلس کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ منشیات کے استعمال، غیر مستحکم رویے، ذہنی تناو اور پبلک بریک ڈانزکی وجہ سے 2008 میں عدالت نے برٹنی اسپیئرز کے کیرئیر، کمائی، جائیداد، نفسیاتی علاج اور ذاتی زندگی کے بعض شعبوں کے متعلق فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو دے دیا تھا۔ برٹنی اسپیئرز نے 2020 میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ اپنے معاملات میں اب اپنے والد کا مزید عمل دخل نہیں چاہتیں، وہ اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور جب تک معاملات ان کے والد کے کنٹرول میں رہیں گے وہ اپنا کیرئیر بحال نہیں کریں گی۔ برٹنی اسپیئرز کی زندگی اور والد کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی کوششوں پر اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی ٹیلی ویژن ڈاکیومنٹری کے بعد سے ان کے فینز نے ہیش ٹیگ فری برٹنی تحریک شروع کر رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر