عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قدر 83ڈالر گھٹ گئی

کراچی :عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قدر 83ڈالر گھٹ گئی جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 1933ڈالر سے کم ہو کر1850ڈالر پر آ گئی ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2300روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ15ہزار600روپے سے کم ہو کر1لاکھ13ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح 1972روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 99ہزار108روپے سے گھٹ کر97ہزار136روپے پر آ گئی ۔

رپورٹ کے مطا بق گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا43ڈالر سستا ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں1300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں1115روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر