وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو۔ جرمنی کے وزیر خارجہ کے ساتھ بہت اچھی نشست رہی ۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل میری برلن میں جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ہم نے دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے میسر مواقعوں کا جائزہ لیا۔ ہم نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے میں نے انہیں بریف کیا۔ہم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا۔آج جرمن وزیر خارجہ اسلام آباد تشریف لائے۔ انہیں آگے کابل، افغانستان جانا ہے۔انہوں نے ضروری سمجھا کہ پہلے پاکستان کے نکتہء نظر سے آگاہی حاصل کی جائے۔صدر بائیڈن کی طرف سے 11 ستمبر سے پہلے افغانستان سے افواج کے انخلا کو مکمل کرنے کے اعلان اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال ہو۔ا میں نے پاکستان کا نکتہ نظر جرمن وزیر خارجہ کے سامنے رکھا۔میں نے انہیں بتایا کہ ابھی بھی دوحہ میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں ہماری تو یہی خواہش ہے کہ افغان آپس میں مل بیٹھ کر معاملات کو طے کریں۔پاکستان تو یہی چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو اور اس کے نتیجے میں علاقائی روابط میں اضافہ ہو۔ ہمارے ہاں سرمایہ کاری ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔ خطے کو مجموعی طور پر فائدہ ہو ، ہم خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہیں۔ جرمنی کے ساتھ ہماری دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔کرونا وبا کے دنوں میں یہاں روس کے وزیر خارجہ تشریف لائے میں، انہی دنوں جرمنی کے دورہ پر گیا۔میں یو اے ای، ایران، اور ترکی گیاآج جرمنی کے وزیر خارجہ دوبارہ مجھ سے آ کر ملے جبکہ کل ھنگری کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں یہ سب غیر معمولی نوعیت کی پیش رفت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر