نیب کی نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیب نے ہائی کورٹ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے نواز شریف،مریم نواز،کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کی طرف سے کوئی پیش نہ ہونے پر عدالت عالیہ نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، کیا نیب کو کورونا ہو گیا ہے؟ عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے اپیلوں کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت اب مئی کے آخری ہفتے میں ہوگی۔بعد ازاں نیب حکام اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور نیب پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اشتہاری ہوچکے عدالتی معاونت کون کرے گا؟ نیب اور نواز شریف کے وکیل دونوں عدالت کی معاونت کریں کہ کیسے نمائندہ مقرر کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر