گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔کورونا وبائی چیلنج ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب کے مطابق کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے، وزیر خارجہ کو حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران عالمی سطح پر “اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر مبارکباد دی۔گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے باقاعدہ افتتاح پر بھی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا باقاعدہ افتتاح کر کے، جنوبی پنجاب کے باسیوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کی پاسداری کی۔ میں جنوبی پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر