چین کی میزبانی میں چھ ملکی کووڈ 19 ورچوئل وزارتی کانفرنس کا انعقاد

چین کی میزبانی میں چھ ملکی کووڈ 19 ورچوئل وزارتی کانفرنس کا انعقاد۔ اس کانفرنس میں چین، پاکستان، افغانستان ،بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کووڈ 19 کے حوالے سے منعقدہ چھ ملکی کووڈ 19 ورچوئل کانفرنس سے خطاب:
عزت مآب جناب وانگ ژی وزیر خارجہ /اسٹیٹ کونسلر چین مجھے اس کانفرنس میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔پچھلے ایک سال کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔گذشتہ برس جولائی سے اب تک ہم نے بہت سے مراحل طے کیے۔ ہمارے درمیان وائس منسٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کی سطح پر دو ورکنگ گروپوں کے ذریعے رابطہ استوار رہا۔گذشتہ ہفتے ہمارے وائس منسٹیریل لیول اجلاس میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ تخفیف غریت پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ہم اس ضمن میں چین اور جنوب ایشیائی ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہتے ہیں۔ یہ حکومت پاکستان کی معاشی و سماجی ترجیحات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم علاقائی سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔ پاکستان، علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کیلئے چین کی تین ٹھوس تجاویز کی حمایت کرتا ہے ۔چائنہ – جنوبی ایشیا ایمرجنسی سپلائیز ریزرو، اس میں شامل تمام ممالک کو صحت ایمرجنسی حالات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ہمارے ممالک جو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور خطرات کی زد میں رہتے ہیں۔ ان کیلئے یہ پلیٹ فارم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں ہم ملکر ان قدرتی آفات کا بطریق احسن مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکتے ہیں۔ چین کی جانب سے چین – جنوبی ایشیا تخفیف غربت کوآپریٹو ڈویلپمنٹ سینیٹر (A China-South Asia Poverty Alleviation Cooperative Development Center) ایک انتہائی اہم فورم ہو گا۔جہاں شریک ممالک چین کے تخفیف غربت کے حوالے سے کامیاب تجربے سے استفادہ کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اس فورم سے ادارہ جاتی لنکیج کی تشکیل اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے، چائنہ-جنوبی ایشا، ای کامرس کوآپریشن فورم، ایک اہم اقدام ہے چین نے جس طرح کسانوں کو ایگری مارکیٹ سے ای کامرس کے ذریعے منسلک کیا ہے ۔وہ ہمارے لیے قابل تقلید ہے یہ ہمارے لیے فوڈ سیکورٹی اور دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے بھی سود مند ہو گا۔ پاکستان، اور چین اس کرونا وبا کے پھوٹنے سے لیکر آج تک مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ ہم کرونا وبا سے بچاو کیلئے چین کی جانب سے ویکسین کے تحفے اور دیگر معاونت پر وزیر خارجہ وانگ ژی اور چینی قیادت کے شکرگزار ہیں۔ ہم چین کے صدر شی جنگ پن کی جانب سے “کرونا ویکسین – گلوبل پبلک گڈ” کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ہمیں سب کو مساوی بنیادوں پر سستی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔



  تازہ ترین   
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر