پیپلز پارٹی کا ناموسِ رسالت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں مکمل بحث کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی نے ناموسِ رسالت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں مکمل بحث کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اقدام بظاہر کمزور نظر آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ خان بابر نے کہا کہ پی پی پی خصوصی کمیٹی بنانے کے کسی خیال کی حمایت نہیں کرتی اور سمجھتی ہے کہ اس معاملے پر پورے ایوان کو کمیٹی بنا کر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماوں نے اس معاملے پر غور و فکر کے بعد اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ(ن)اور جے یو آئی(ف)کے موقف کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس پر خصوصی کمیٹی بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس نوعیت کے معاملے پر ہر رکن کو بات کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر