وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، یار محمد رند

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں،مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ بی اے پی کے چیف آرگنائیزر جان جمالی نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی، میں نے ایوان میں جو بات کی اس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مخاطب تھا جو میرا سیاسی جمہوری حق ہے، میں نے ایوان کو بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے،ایوان کو مشورہ دیا کہ وفد وزیر اعظم سے ملے اگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو معاون خصوصی کا عہدہ مجھے بلوچستان کی تکلیفوں سے زیادہ پیارا نہیں۔ سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، اگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو محکمے یا وزارت میں کوئی شکایت ہے تو بتائیں، اگر وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر